بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چیف جسٹس انورظہیرجمالی کا بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکار

چیف جسٹس انورظہیرجمالی کا بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکار


اسلام آباد۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان انورظہیرجمالی نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکارکردیا ہے جب کہ دفترخارجہ بھی چیف جسٹس کے بھارت جانے کا گرین سگنل دے چکا تھا۔

کانفرنس 21 سے 23 اکتوبرکوبھارت میں منعقد ہونا ہے۔کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھارتی چیف جسٹس کی جانب سے دی گئی تھی، جس کا دعوت نامہ بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبے والا نے خود چیف جسٹس سے ملاقات کرکے انہیں 2 ماہ قبل جولائی میں دعوت نامہ دیا تھا۔ تا ہم چیف جسٹس نے کانفر نس میں شرکت کی دعوت مسترد کر تے ہو ئے کہا کہ وہ موجو دہ حالات میں بھا رت کا دورہ نہیں کر سکتے جبکہ اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ حکام چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے سے بھارتی ہائی کمیشن کو باضابطہ آگاہ کریں گے۔ ۔واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے جاری بربریت اوراڑی حملے پرحملے کے بعد پاکستان پربے بنیاد الزامات کے باعث دونوں ممالک کے درمیان سخت کشیدگی ہوچکی ہے۔