بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی فوج نے داڑھی رکھنے ،حجاب اور پگڑی پہننے کی اجازت دیدی

امریکی فوج نے داڑھی رکھنے ،حجاب اور پگڑی پہننے کی اجازت دیدی

واشنگٹن ۔امریکی فوج نے داڑھی رکھنے ،حجاب کرنے اور پگڑی پہننے کی اجازت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے نئے قوانین کے تحت داڑھی رکھنے ،حجاب کرنے اور پگڑی پہننے والوں کو بھرتی کرنے کی اجازت دے دی تاکہ فوج میں اقلیتوں کی بھرپور شمولیت کو ممکن بنا یا جا سکے ۔

امریکی فوج کے سیکریٹری ایرک فیننگ کی جانب سے نئے قوانین متعار ف کرائے گئے ہیں جن کی اجازت ملنے کے بعد یہ قانون قابل عمل ہو جائیگا،امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے اقلیتوں کو امریکہ کی خدمت کر نے کا زیادہ سے زیادہ موقع ملے گا ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم طاقتور فوج کے ساتھ ساتھ طاقتور قوم بھی ہیں کیونکہ ہم تمام مذاہب اور آزادی خیال کی عزت کرتے ہیں اس اقدام پر امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں اور سکھوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔