بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / چین طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ،27 افراد لاپتہ

چین طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ،27 افراد لاپتہ


بیجنگ۔چین میں شدید بارشوں اور طوفانوں نے شہریوں کا نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کے صوبیزی جیانگ میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ، جس میں گاوں میں مٹی کا تودہ گرنے سے 27افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔چین میں ہونے والی اس لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبہ ہائی وے پر گر نے سے سڑک بلاک ہوگئی ،جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے کہ یہ لینڈ سلائیڈنگ دوبارہ بھی ہوسکتی ہے اس لئے احتیاط کی جائے۔