بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / متحدہ کے بانی سمیت 20مفروررہنماؤں کے دوبارہ ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری

متحدہ کے بانی سمیت 20مفروررہنماؤں کے دوبارہ ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری


کراچی ۔عدالت نے متحدہ کے بانی سمیت 20مفروررہنماؤں کے لاؤڈاسپیکرایکٹ کے تحت دوبارہ ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے پاکستان متحدہ کے سربراہ فاروق ،عباس حیدررضوی،رؤف صدیقی ،خالد مقبول صدیقی اورمتحدہ کے بانی سمیت 20رہنماؤں کے ایک مرتبہ پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 20اکتوبرتک ملتوی کردی

تمام ملزمان کے خلاف 2015ء میں تھانہ سولجربازار کے علاقے نمائش چورنگی پرپابندی کے باوجود لاؤڈ اسپیکراستعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔