بریکنگ نیوز
Home / شوبز / بھارتی فلم اسٹار اوم پوریچل بسے انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا

بھارتی فلم اسٹار اوم پوریچل بسے انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا

ممبئی۔ ہندوستانی فلم اسٹار اوم پوری 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوم پوری کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔اوم پوری کے قریبی دوست اشوک پنڈٹ نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ اداکار کی وفات کی تصدیق کی اور بتایا، ‘اوم جی کو جمعہ (6 جنوری) کی صبح دل کا شدید دورہ پڑا’۔انھوں نے اس خبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اوم پوری گذشتہ شام فلم کی شوٹنگ کے بعد گھر آئے اور صبح انھوں نے ڈور بیل پر دروازہ نہیں کھولا، جس کے بعد ان کے ڈرائیور نے دیگر لوگوں کو مطلع کیا۔اوم پوری نے بولی وڈ کی متعدد فلموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور ہولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

اوم پوری کی آخری پاکستانی فلم ‘ایکٹر اِن لا’ تھی، وہ پاک۔بھارت دوستانہ تعلقات کے زبردست حامی تھے اور دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت میں بیان دینے پر اوم پوری کو شدید تنقید کا سامنا پڑا تھا۔انھوں نے برطانوی اور ہولی وڈ فلموں میں بھی متعدد پاکستانی کردار ادا کیے۔

جن میں ‘ایسٹ از ایسٹ اینڈ ویسٹ از ویسٹ’ میں جارج خان اور ‘چارلی ولسنز وار’ میں صدر ضیاء4 الحق کا کردار شامل ہے۔اوم پوری ہندوستان کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا۔اوم پوری کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی اور بولی وڈ کی مختلف سلیبرٹیز نے ٹوئٹر پر ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔