بریکنگ نیوز
Home / کھیل / وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنا دی

وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنا دی

سڈنی۔ آسٹریلوی اوپنرڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنا دی۔

ڈیوڈ وارنر نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا، وارنر نے 50 رنز کی تکمیل کے لئے صرف 23 گیندوں کا استعمال کیا، انہوں نے یاسر شاہ کو چھکا لگا کر ففٹی بنائی، اس دوران 7 چوکے اور3 چھکے کھیل پر ان کی مکمل دسترس کا ثبوت تھے۔