بریکنگ نیوز
Home / شوبز / وہ سب کچھ کرنے کے قابل ہوں جوکرنا چاہتا ہوں، ہریتھک روشن

وہ سب کچھ کرنے کے قابل ہوں جوکرنا چاہتا ہوں، ہریتھک روشن

ممبئی۔ بالی ووڈ کے مایہ نازاداکارہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ وہ ہرکام کی قابلیت رکھتے ہیں جو وہ اپنی زندگی میں کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہریتھک روشن نے اپنی نئی آنے والی فلم “کابل” کے ایک گانے کی لاؤنچنگ کی تقریب کے موقع پرکہا کہ میں وہ سب کچھ کرنے کے قابل ہوں جوکرنا چاہتا ہوں اورمیں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کی یہ ہی سوچ ہونی چاہیئے۔ ہریتھک روشن نے کہا کہ اگرآپ کو خود پریقین نہ ہو تو آپ کچھ نہیں کرسکتے ہیں، اس لیے ہمیں سوچنا چاہیئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے قابل ہیں۔