بریکنگ نیوز
Home / کھیل / سڈنی ٹیسٹ: 465 کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے ایک وکٹ پر 55 رنزبنا لئے

سڈنی ٹیسٹ: 465 کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے ایک وکٹ پر 55 رنزبنا لئے

سڈنی۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 465 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 55 رنز بنا لئے۔

سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے 465 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 15 اوورز کا کھیل باقی تھا، قومی ٹیم کا اسکور 51 رنز تک پہنچا تو آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون کی گیند پر شرجیل نے مڈ وکٹ پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ڈیوڈ وارنر کو کیچ تھما دیا، اوپنر نے آؤٹ ہونے سے قبل 38 گیندوں پر6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ نائٹ واچ مین یاسر شاہ 3 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ اظہر علی نے 11 رنز بنا رکھے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے واحد وکٹ حاصل کی، اب کھیل کے آخری روز پاکستان کو فتح کیلئے مزید 410 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔