بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے تمام فریقین کی مشاورت سے جاری ،صدر مملکت

فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے تمام فریقین کی مشاورت سے جاری ،صدر مملکت


اسلام آباد۔صدر مملکت ممنون حسین نے فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے تمام فریقین کی مشاورت سے جامع اصلاحات مرتب کرنے پر فاٹا اصلاحات کمیٹی کے کام کو سراہتے ہوئے علاقے کی عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے سفارشات کو جلد نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدر میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی طرف سے فاٹا اصلاحات کے بارے میں انہیں دی گئی بریفنگ میں کہی۔

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، وفاقی وزیر برائے ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، وزیر قانون زاہد حامد اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ فاٹا اصلاحات کمیٹی بہت جلد مجوزہ اصلاحات کے بارے میں مکمل اتفاق رائے پیدا کرلے گی جو فاٹا کے عوام کو ان کے جائز سیاسی، قانونی اور آئینی حقوق دینے اور قومی یکجہتی کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔