بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستان پر دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے دباؤ بڑھاتے رہیں گے ، امریکہ

پاکستان پر دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے دباؤ بڑھاتے رہیں گے ، امریکہ


نیویارک ۔امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشتگرد گروپوں کے خلاف مزید اہم اقدامات کے لئے دباؤ جاری رکھا جائے گا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف موثر طور پر نمٹنے کے لئے پاکستان کی جانب سے مزید اقدامات کا خواہاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً پاکستان اور امریکہ کے انتہائی قریبی تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور جان کیری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ ایجنڈے کے علاوہ علاقائی ایجنڈا پر بھی بات چیت کی گئی ۔ جن میں پاکستان کی جانب سے اس کے سرحدی علاقوں میں روپوش دہشتگرد گروپوں کے خلاف مزید موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے انہو نے کہا کہ امریکہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان پر نہ صرف دباؤ بڑھاتا رہے گا بلکہ انسداد دہشتگردی کے لئے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون بھی جاری رہے گا ۔