بریکنگ نیوز
Home / بزنس / نوازحکومت نے ہرپاکستانی کو مزید 30 ہزارکا مقروض کردیا

نوازحکومت نے ہرپاکستانی کو مزید 30 ہزارکا مقروض کردیا


<>اسلام آباد ۔وزیراعظم میاں نواز شریف کی موجودہ حکومت نے ہر روز ساڑھے چار ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا۔ ساڑھے تین سالہ دور میں حکومت نے ہر پاکستانی کو فی کس تیس ہزار روپے کا مزید مقروض کردیا۔</>

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان میں آنے والی حکومتیں ملک میں نئے منصوبے شروع کرنے کیلئے قرضے لیتی رہی ہیں جس وجہ سے اس وقت پاکستان پرغیرملکی قرضوں کا بوجھ 75 کھرب سے زیادہ ہو چکا ہے ۔

موجودہ صورتحال میں ہرپاکستانی تقریباً 4لاکھ  روپے کا مقروض ہو چکا ہے اوراس وجہ سے پاکستان میں قائم ہونے والی بیشتر حکومتوں نے مزید قرضے لینے کیلئے انتہائی قیمتی قومی اثاثوں کو گروی بھی رکھنا شروع کردیا۔

نوازحکومت نے ایک اور معاشی دھماکہ کرکے قوم پرقرضوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیا۔ نوٹ چھاپنے کے فارمولے کے بعد نوازحکومت کا بے دریغ قرضے لینےکا ریکارڈ بن گیا۔

نوازحکومت نے یومیہ ساڑھے 4 ارب روپے قرضہ لینے کاریکارڈ بنادیا۔ موجودہ حکومت کے گزشتہ ساڑھے 3 سالہ دور میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ہر پاکستانی کو 30 ہزارکا مزید مقروض کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2016 تک پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 19 ہزار717 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ جو میاں نواز شریف کے اقتدار میں آنے کے وقت جون 2013 میں 14ہزار 7 ارب روپےتھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نواز دورحکومت میں 5 ہزار 709 ارب روپے کاریکارڈ قرضہ لیا گیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا ہرشخص ایک لاکھ 4 ہزار روپے کا مقروض ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ریکارڈ قرضے لے کرمعاشی خود مختاری کو گروی رکھ دیا ہے۔