Home / انٹرنیشنل / روس کےساتھ اچھےتعلقات کی مخالفت کرنےوالےبیوقوف ہیں:ٹرمپ

روس کےساتھ اچھےتعلقات کی مخالفت کرنےوالےبیوقوف ہیں:ٹرمپ

>واشنگٹن۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کرنے والے احمق ہیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا کوئی بری بات نہیں ہے اورصرف بے وقوف اور احمق لوگ ہی اس کو برا سمجھیں گے۔۔

تفصیلات کےمطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا کوئی بری بات نہیں ہے اورصرف بے وقوف اور احمق لوگ ہی اس کو برا سمجھیں گے۔

انٹیلی جنس کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد ٹرمپ روس پر مداخلت کا الزام لگانے سے باز رہے اور صرف یہ کہا کہ انتخابات کے نتائج اس سے متاثر نہیں ہوئے۔تاہم انہوں نے کہا کہ وہ انٹیلی جنس کمیونٹی کے کام کی ان کے دل میں بہت احترام ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ بارہا روسی ہیکنگ کے دعوی کے حوالے سے امریکی انٹیلی جنس اداروں پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں۔

About نیوز ڈیسک