Home / انٹرنیشنل / دُبئی میں خاتون ڈرائیور ایک ہی گھنٹے میں 19بارقوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب

دُبئی میں خاتون ڈرائیور ایک ہی گھنٹے میں 19بارقوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب

خواتین اگرچہ کھانا بنانے میں ماہر ہوتیں ہیں مگر ڈرائیونگ کرنے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ، دُبئی میں ایک غیرملکی خاتون نے کسی کی پروا ہ کیے بغیر شیخ زید روڈ پر 240کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے ایک ہی گھنٹے میں 19بار قوانین کی خلاف ورزی کی ، جس کی نشاندہی روڈ پر نصب موبائل رڈارز نے دی ۔پولیس کے روکنے پر خاتون نے موقف اختیار کیا کہ و ہ ایمر جنسی میں ہسپتال جارہی تھی اس لیے اُس نے تیز رفتاری دکھائی ۔جس پر پولیس نے اُن کی ایک نہ سُنی ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دُبئی میں 120کلو میٹر فی گھنٹہ سے تیز ڈرائیونگ کر نے پر ایک ہزار درہم کے جر مانے کے ساتھ ساتھ دو ماہ کے لیے گاڑ ی بھی قبضے میں لی جاسکتی ہے اور ڈرائیونگ لائسنس پر 12کا لے دھبے بھی لگادیے جا تے ہیں۔