بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / پلیٹوں کے بجائے آئی پیڈ میں کھانا دینے والا ریسٹورینٹ

پلیٹوں کے بجائے آئی پیڈ میں کھانا دینے والا ریسٹورینٹ

سان فرانسسكو۔ اب ٹیکنالوجی اورڈسپلے ہوٹلوں میں کھانے کی میز تک جاپہنچے ہیں کیونکہ سان فرانسسکو میں ایک ریستوران نے اب آئی پیڈ پر کھانے رکھ کر پیش کرنا شروع کردیئے ہیں اور یوں ٹیکنالوجی کی بدولت اب روایتی پلیٹوں کی بجائے کھانا ایپل آئی پیڈ پر رکھ کر پیش کیا جارہا ہے۔

جدید ڈسپلے ٹیکنالوجی کی بدولت کئی ریستورانوں نے اپنی ایپ بنالی ہے جس کے ذریعے من پسند کھانوں کے آرڈر دیئے جاسکتے ہیں اور اب سان فرانسسکو کے ایک ریستوران نے جدت پسند صارفین کے ذوق اور کھانے کے شوق کو دیکھتے ہوئے انہیں پلیٹوں کی جگہ آئی پیڈ پر کھانا دینا شروع کردیا ہے۔

یہاں ایک ڈش کا نام ہے ’’کتا سونے کی تلاش میں سرگرداں‘‘ جس کی ویڈیو آئی پیڈ پر چل رہی ہوتی ہے اور ایک کتا ٹرفل (چاکلیٹ اور میٹھے سے بنی گیند نما مٹھائی)  کی تلاش میں ہوتا ہے۔ اسی طرح مینڈکوں کی باربی کیو ٹانگیں جس آئی پیڈ پر رکھ کر دی جاتی ہیں اس میں مینڈک کی ویڈیو چل رہی ہوتی ہے۔