بریکنگ نیوز
Home / شوبز / عامر خان کی دنگل بھارتی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی

عامر خان کی دنگل بھارتی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی

ممبئی۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل بھارتی فلمی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

بھارت کے تجارتی تجزیہ نگار ترن ادارش نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فلم دنگل اتوار تک باکس آفس پر 345 کروڑ سے زائد  کا بزنس کر چکی ہے جو عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘سے زیادہ ہے جس نے 340 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ اس طرح عامر خان کی فلم بھارت کی ہندی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔