بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستان ٹیم منگل کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی

پاکستان ٹیم منگل کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی


برسبین۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل منگل کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ایلن بارڈر فیلڈ میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔

آسٹریلیا الیون زیادہ تر نوجوان پلیئرز پر مشتمل ہے، ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم نے نئے عزم کے ساتھ برسبین میں پریکٹس شروع کر دی ہے، ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کو جوائن کرنے والے پلیئرز نے بھی سیشن میں شرکت کی، کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ ٹیم نے جسمانی فٹنس کے لیے بھرپور مشقیں کیں جس کے بعد فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سیشن ہوئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد کھلاڑی نئے فارمیٹ میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کیلئے پراعتماد ہیں۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جمعے کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔