بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارتی وزیرد اخلہ نے لائن آف کنٹرول پر اپنے فوجی کی گرفتاری کی تصدیق کردی

بھارتی وزیرد اخلہ نے لائن آف کنٹرول پر اپنے فوجی کی گرفتاری کی تصدیق کردی


نئی دہلی۔ بھارتی وزیرد اخلہ راجناتھ سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی کے ہاتھوں اپنے فوجی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار فوجی کا معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرد اخلہ راجناتھ سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی کے ہاتھوں اپنے فوجی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بھارتی فوجی کی گرفتاری سے متعلق خبروں کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی فوجی یا شہری کا لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب چلے جانا کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں ہے۔

ایسے واقعے روزمرہ کے معمولات کا حصہ ہیں، بھارتی حکومت اپنے فوجی کی واپسی کے لیے مناسب طریقہ کار کے تحت اقدامات کرے گی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے بھارتی فوجی کا تعلق 37 راشٹریہ رائفل سے ہے اور وہ سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان سے لیس تھا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے لیکن اس کا جواب اتنا شدید تھا کہ بھارتی فوج کو کئی گھنٹوں تک اپنے جوانوں کی لاشیں اٹھانے تک کی ہمت نہ ہوئی، اسی اثنا میں پاکستان کی جانب سے یہ تصدیق کی گئی کہ انہوں نے ایک بھارتی فوجی کو پکڑ لیا ہے تو مودی سرکار کو جیسے سانپ ہی سونگھ گیا ہے۔کئی گھنٹوں بعد اب بھارتی حکومت کو یہ خیال آیا ہے کہ اپنے فوجی کو چھڑایا جائے۔