بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لاہور ہائی کورٹ نے مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو بھی شامل کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو بھی شامل کرنے کا حکم

لاہور۔لاہور ہائی کورٹ نے مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو بھی شامل کرنے کا حکم دے دیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں مردم شماری میں خواجہسراؤں کو شامل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہسراؤں کو آئین کے مطابق بنیادی حقوق حاصل نہیں ،خواجہ سراؤں سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔جس پر عدالت نے حکم دیا کہ خواجہ سراؤں کو بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے۔عدالت نے شناختی کارڈ میں خواجہسراؤں کے لیے جنس کا خانہ بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔