بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم کا ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم کا ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار افسوس


اسلام آباد۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی بااثر شخصیت تھے۔

پیر کو اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہاشمی رفسنجانی نے عالمی سطح پر امن کے لئے مفاہمتی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی حقیقت پسند شخصیت تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہاشمی رفسنجانی کے اصلاحاتی ایجنڈے سے مسلم امہ کے اتحاد کو بھی تقویت ملی۔