بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسلام آباد اور گردو نواح میں 5.0کے شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور گردو نواح میں 5.0کے شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد۔وفاقی دارالحکومت اور گردو نواح میں 5.0کے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام نے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کیا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔