بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرمی چیف سے ترک فوج کے سراہ کی ملاقات ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کو سراہا

آرمی چیف سے ترک فوج کے سراہ کی ملاقات ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کو سراہا


راولپنڈی ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ترکی کی بری فوج کے سربراہ جنرل صالح ذکی نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی ، سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلق عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج کے سربراہ جنرل صالح ذکی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں دونوں عسکری حکام کے درمیان خطے میں استحکام اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ترک جنرل کو پاک فوج کے تربیتی اور انٹیلی جنس امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔ترک جنرل صالح نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کردار کو سراہا۔اس موقع پر ترک کمانڈر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔