بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / روسی صدر کو پرکھنے میں کوئی غلطی نہیں کی،اوباما

روسی صدر کو پرکھنے میں کوئی غلطی نہیں کی،اوباما

واشنگٹن ۔امریکی صدرباراک اوباما نے کہا ہے کہ انہوں نے انتخابات میں جھوٹی اطلاعات کی مہم اور کمپیوٹر ہیکنگ کی روسی مداخلت کی سطح کا اندازہ کم لگایا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روسی صدر کو پرکھنے میں کوئی غلطی نہیں کی، پیوٹن کچھ عرصے سے یہ حربہ یورپ میں آزما رہے تھے۔

باراک اوباما نے کہا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاوس کو اپنے خاندانی کاروبار کی طرز پر چلانے کو کوشش نہ کریں۔ ٹرمپ کو امریکی اداروں کا احترام کرنا چاہئے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ٹرمپ جو کچھ کہیں گے عالمی اسٹاک مارکیٹس پر اس کا اثر ہو گا۔