بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اقوام متحدہ نے افغانستان ڈرون حملے میں 15شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

اقوام متحدہ نے افغانستان ڈرون حملے میں 15شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی


کابل۔اقوام متحدہ کے افغان مشن نے افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں 15شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے افغان مشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی شام کیے گئے ایک امریکی ڈرون حملے میں15 عام شہری مارے گئے۔ اس حملے میں 13افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ امریکی ڈرون حملہ مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع آچین میں کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مقامی دفتر نے اس حملے کی آزادانہ چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ڈرون حملے کا نشانہ جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا ایک ٹھکانہ تھا۔ اقوام متحدہ کے افغانستان مشن نے بتایا کہ اس حملے میں چند شدت پسند ضرور ہلاک ہوئے ہوں گے لیکن بیشتر سویلین تھے۔ بیان کے مطابق ڈرون حملہ ایک ایسے اجتماع پر کیا گیا جس کا مقصد حج کر کے واپس آنے والے ایک بزرگ شہری کا استقبال تھا۔