بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ترک فوج کا شام میں داعش کے48 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ترک فوج کا شام میں داعش کے48 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

دمشق ۔ترک فوج نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کیلئے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں 48 دہشت گردوں کو ہلاک کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے شمالی علاقے کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لیے ترکی کی زیر قیادت شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں 48 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

ترک مسلح افواج کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ داعش 246 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔ ان اہداف میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ،دفاعی اور کمان کنٹرول تنصیبات ،اسلحے کے ڈپو اورگاڑیاں شامل ہیں ۔دریں اثنا ترک فوجیوں نے تین دستی بموں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے ۔