بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 198ویں کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کافیصلہ

198ویں کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کافیصلہ


راولپنڈی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی زیرصدارت 198ویں کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کافیصلہ کیاگیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کوجی ایچ کیومیں ہونے والی کورکمانڈرزکانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔

کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب کے نتائج اور اس کے داخلی سیکیورٹی پر مثبت اثرات پر اظہار اطمینان کیا گیا ،کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے ہدایت کی کہ انسداد دہشت گرد ی کیخلاف آپریشنز جاری رکھیں جائیں اور دہشت گردوں کے قبضے سے کلیئرکرائے گئے علاقوں کومستحکم کیا جائے۔

جنرل قمرجاویدباجوہ نے ٹی ڈی پیزکی واپسی کاعمل تیزکرنے کی بھی ہدایت کی،کانفرنس میں ہر طرح کے خطرات کا جواب دینے کیلئے تیاری سے متعلق پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا گیا ، آرمی چیف نے بابرتھری میزائل کے کامیاب تجربے پر سٹریٹجیک آرگنائزیشن کی کوششوں پر مبارکبادی دی ،کانفرنس نے مقررہ مدت کے دورا ن فوجی عدالتوں کی کارکردگی کو بھی سراہا جس کے نتیجے میں دہشتگردی میں کمی آئی ۔ آخر پر آرمی چیف نے کہا کہ فوج قومی سلامتی کے حوالے سے تمام اداروں کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔