بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / اب جوتے موبائل فون بھی چارج کریں گے

اب جوتے موبائل فون بھی چارج کریں گے

واشنگٹن۔  یونیورسٹی آف وسکانس میڈیسن کے شعبہ انجینیئرنگ نے غریب اور پسماندہ علاقوں اور فوجیوں کے لیے ایک جوتا بنایا ہے جو چلتے بھرتے موبائل آلات کو چارج کرسکتا ہے۔

اب تک توانائی پیدا کرنے والی ٹائلیں، بیگ اور جوتے کے تلے بنائے جاسکتے ہیں لیکن ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ان کے تیارکردہ جوتے حرکتی (کائنیٹک) توانائی یعنی انسانی حرکت کو بہت مؤثر انداز میں بجلی میں بدل سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف وسکانسن کے سائنسدان کا کہنا ہےکہ انسانی چہل قدمی میں بہت توانائی ہوتی ہے، نظری طور پر ایک جوتے سے 10 واٹ توانائی بنائی جاسکتی ہے جو اصل میں حرارت کی صورت ضائع ہوتی رہتی ہے۔ لیکن چلتے دوران 20 واٹ کی بجلی کو کم نہ سمجھا جائے کیونکہ اس سے جدید موبائل آلات چارج کیے جاسکتے ہیں۔