بریکنگ نیوز
Home / شوبز / دبنگ خان نے بگ باس کی انتظامیہ کوکھری کھری سنادی

دبنگ خان نے بگ باس کی انتظامیہ کوکھری کھری سنادی

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان ایک جانب جہاں بہت ہمدرد اور مدد کرنے والے کی صورت میں نظرآتے ہیں تو وہیں وہ اپنا غصہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رکھتے اورایسا  ہوا تب جب  “بگ باس” کی انتظامیہ نے ان کی بات پوری نہ کی تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان  “بگ باس” کے میزبان ہیں اور پچھلے 7 سالوں سے وہ پروگرام کا سب سے اہم حصہ بھی سمجھے جاتے ہیں، دبنگ خان پروگرام میں شریک کسی بھی شخص کو اس کے  برے رویے کے باعث باہربھی نکال دیتے ہیں لیکن اس باراداکارکو مقابلے میں حصہ لینے والوں کی وجہ سے غصہ نہیں آیا بلکہ “بگ باس 10″ کی انتظامیہ نے ان کی خواہش پوری نہ کرکے پر انہیں غصہ کرنے پر مجبور کردیا۔