بریکنگ نیوز
Home / شوبز / بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈز کے لیے 4 پاکستانی فنکار نامزد

بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈز کے لیے 4 پاکستانی فنکار نامزد

ممبئی۔ بھارت کے سب سے مستند فلمی ایوارڈز فلم فیئر میں مختلف شعبوں میں چار پاکستانی فنکاروں کو نامزد کیا گيا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈز فلم فئیر کے لئے ایوارڈز کی مکمل نامزدگیاں جاری کردی گئی ہیں جس میں پاکستانی اداکار فواد خان کو فلم ‘کپور اینڈ سنز’ میں بہترین معاون اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رشی کپور ہیں جو بطور معاون اداکار اسٹار اسکرین ایوارڈ اور اسٹار ڈسٹ ایوارڈ کے اعزازات حاصل کرچکے ہیں جبکہ فواد خان کو گذشتہ سال فلم ‘خوبصورت’ کے لیے ‘بیسٹ میل ڈبیو’ کا ایوارڈ مل چکا ہے۔