بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان ،کالعدم تنظیم حرکت الجہاداسلامی کا بانی سیف اللہ اخترہلاک

افغانستان ،کالعدم تنظیم حرکت الجہاداسلامی کا بانی سیف اللہ اخترہلاک

کابل۔ کالعدم تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کا بانی سیف اللہ اختر افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہلاک ہو گیا، میڈ یا رپو رٹ کے مطابق سیف اللہ اختر افغان فورسز سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہوا۔قاری سیف اللہ اخترافغانستان میں جہادیوں کے سر کردہ رہنماوں میں سے تھا اور ملا عمر کے مشیر کے طور پر بھی کام کیا۔

اس پر بینظیر حکومت مخالف ایک بغاوت میں ملوث ہونیکا بھی الزام تھا، اس کیس میں گرفتاری اور رہائی کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔قاری سیف اللہ اختر کا تعلق چشتیاں سے تھا ،اہلخانہ کو اطلاع کر دی گئی۔