بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ٹرمپ امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے باز رہیں،فلسطینی صدر

ٹرمپ امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے باز رہیں،فلسطینی صدر


غزہ۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے باز رہیں۔ محمود عباس کا کہنا ہے کہ ایسے اقدام سے فلسطین کے دو ریاستی حل، خطے کی سیکورٹی اور استحکام کو متاثر کرے گا۔

فلسطینی صدر نے چین، روس اور یورپی یونین کو بھی خطوط لکھے ہیں۔ ٹرمپ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔