بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دلائل دینے کا وقت ملا تو وزیراعظم کو عدالت طلب کرنے کی استدعا کروں گا،شیخ رشید

دلائل دینے کا وقت ملا تو وزیراعظم کو عدالت طلب کرنے کی استدعا کروں گا،شیخ رشید

اسلام آباد۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دلائل دینے کا وقت ملا تو وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کرنے کی استدعا کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر دلائل دینے کا وقت ملاتواستدعا کرو ں گا کہ وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کیا جائے۔

وزیراعظم سپریم کورٹ میں آکر حلفیہ بیان دیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے استدعا نہیں مانی اور میٹنگ 11 بجے رکھ دی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62,63 پر 12 ارکان کو گھر بھیج دیا گیا، ان 12 ارکا ن کو واپس بلایا جائے یا نواز شریف کوبھی گھر بھیجاجائے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ امید ہے کہ آج میری باری آئے گی۔