بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جسٹس عظمت سعید شیخ اور تحریک انصاف کے وکیل کے درمیان دلچسپ مکالمہ

جسٹس عظمت سعید شیخ اور تحریک انصاف کے وکیل کے درمیان دلچسپ مکالمہ


اسلام آباد۔’’جناب میں تو سٹپنی وکیل ہوں‘‘ یہ بات تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے پانامہ کیس کے دوران جسٹس عظمت سعید شیخ کیساتھ ہونیوالے مکالمہ میں کہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں جاری پاناما کیس کی سماعت کے دوران شریف خاندان کے لندن فلیٹس کے بارے میں نعیم بخاری نے دلائل دینا شروع کیے تو جسٹس عظمت سعید شیخ نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اب وکٹ پر آئے ہیں ۔ بخاری صاحب پچ سے باہر نکل کر نہ کھیلا کریں ۔

جس پر نعیم بخاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ’’ جناب میں تو سٹپنی وکیل ہوں اصل وکیل تو حامد خان تھے مگر انکے علیحدہ ہونے سے بوجھ میرے کندھوں پر آگیا‘‘ ۔بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ بخاری صاحب آپکی ریسرچ بہت اچھی ہے لیکن اس کا کیا فائدہ ؟ آپ کہہ رہے ہیں سپریم کورٹ تفتیش کرے ، ٹرائل کورٹ بن کر فیصلہ دے۔ہم نے آئین کا حلف لیا ہے ہم ٹرئل کوٹ نہیں۔اس وقت عدالت کے سامنے معاملہ آئینی طور پر نااہل قراد دینے کا ہے