Home / بزنس (page 11)

بزنس

زرمبادلہ ذخائر ریکارڈ 23 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے

کراچی۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران 72کروڑ ڈالر کے اضافے سے 23ارب 41کروڑ 80لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 23ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22ارب …

Read More »

اورنج ٹرین منصوبے کیلیے درآمدات کو بھی ٹیکس استثنیٰ کا فیصلہ

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت اورنج ٹرین اور سی پیک کے تحت موٹروے ودیگر منصوبوں کیلیے درآمدات کو ڈیوٹی اور ٹیکس استثنیٰ کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین منصوبے کیلیے چینی کمپنی کی درآمد کی جانیوالی مشینری و آلات ودیگر سامان کو ڈیوٹی …

Read More »

کیمو آن لائن شاپنگ فیسٹول میں حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ اور ڈیلز

کیمو ڈاٹ پی کے (kaymu.pk) لاہور۔ پاکستان کا سب سے بڑا ای کامرس پلیٹ فارم ہے جہاں ناقابل یقین ڈسکاؤنٹ اور ڈیلز پیش کی جارہی ہیں۔ دراز پی کے (Daraz.pk) کا اہم حصہ ہونے کے ناطے کیمو ڈاٹ پی کے (kaymu.pk) پر 27 ستمبر 2016 سے آن لائن شاپنگ فیسٹول کا آغاز …

Read More »

نیشنل بینک کے یونین پے چائنا سے معاہدے پردستخط

 کراچی۔ نیشنل بینک آف پاکستان نے چین میں یونین پے انٹرنیشنل چائنا کے ساتھ معاہدے پردستخط کردیے ہیں، یہ معاہدہ نیشنل بینک آف پاکستان کو یونین پے برانڈڈ ڈیبٹ اورپری پیڈ کارڈز کے ساتھ صارفین کو دنیا بھر میں 35 ملین سے زائد تاجروں کے ساتھ لین دین کرنے اور2 …

Read More »

موبائل فون صارفین میں گزشتہ ماہ 6 لاکھ 25 ہزار کا اضافہ

کراچی۔ ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد اگست کے اختتام پر 13 کروڑ 39 لاکھ8ہزار 192 ہو گئی جو جولائی میں 13کروڑ 32لاکھ 83ہزار 43 ریکارڈ کی گئی تھی، اس طرح 1ماہ میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں 6لاکھ 25ہزار 149 کا اضافہ ہوا۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن …

Read More »

وفاق سے بچے تو صوبے نے ٹیکس لگا دیا، زیروریٹنگ پر نیا تنازع

 کراچی۔ سندھ ریونیو بورڈ نے وفاق کی جانب سے زیروریٹنگ سیلزٹیکس ریجیم کے حامل ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو14 فیصد سیلزٹیکس جمع کرانے کے نوٹسز جاری کردیے ہیں جس کے نتیجے میں وفاق کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلیے زیروریٹنگ سیلزٹیکس ریجیم متنازع ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آر …

Read More »

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 5.75 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

 کراچی۔ اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 5.75 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو بغیر کسی تبدیلی کے 5.75 …

Read More »

چیف کلکٹرکسٹمزکا اسمگلنگ 99 فیصدختم کرنے کادعویٰ

 کراچی۔ چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) زاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ موثر اقدامات سے 99 فیصد اسمگلنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے، اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے تربیت یافتہ کتوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو فیڈریشن ہاؤس میں ایف پی سی سی آئی کے ممبران سے خطاب …

Read More »

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 53 فیصد گرگئی

 کراچی۔ پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ جولائی اوراگست کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 53.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران 24کروڑ …

Read More »

فرینکفرٹ،آٹوشو میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپورپذیرائی

 کراچی۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقدہ آٹوشو میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو جرمنی اور یورپی خریداروں کی جانب سے بھرپور رسپانس مل رہا ہے۔ نمائش میں شرکت کرنے والی متعدد چینی اور بھارتی کمپنیوں نے بھی اعلیٰ معیار، مناسب قیمت اور وسیع پراڈکٹ رینج کی بنیاد پر پاکستانی آٹو …

Read More »