676

دفاتر کا رخ کرنے والے اساتذہ کی شامت 

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کے سربراہوں اور اساتذہ کی جانب سے من پسند تبادلوں کیلئے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے مشیر ابتدائی و ثانوی تعلیم کے دفتر اور سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے 

 مذکورہ دفاتر آنے والوں کیخلاف ای اینڈ ڈی رولز 2011ء کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں ڈائریکٹریٹ ٗ ڈی سی ٹی ای ٗ پائٹ ٗ ڈی ای اوز ٗ پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور ای ایم آئی ایس کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔