نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 3 تا 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
4 ستمبر تک پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشیں متوقع ہیں۔ برسات کے باعث گلیات، مانسہرہ، کے مقامی ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایبٹ آباد، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کے مقامی ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ باجوڑ، مہمند، خیبر، نوشہرہ، صوابی کے مقامی ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔