سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔
اپنی گفتگو کے دوران صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکو گرفتار نہیں کیا گیا، ہماری بات ہوگئی ہے علی امین گنڈا پور خیریت سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتارنہیں کیا گیا بلکہ وزیراعلیٰ ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہے ہیں جیمرز کی وجہ سے موبائل بند ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ آج ایوان میں ہمارے ارکان نہیں آ رہے، ہم یہاں اس لیے رکے ہیں کہ حکومت کو آج کورم کی نشاندہی کر سکیں۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ریاست مخالف تقریر نہیں کی، اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے۔