عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور زمان پارک پہنچ گئیں

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی زمان پارک لاہور پہنچ گئیں۔

بدھ کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے لئے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پشاور سے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جس کے بعد وہ راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر بشری بی بی زمان پارک پہنچی ہیں اور وہ اب زمان پارک میں قیام کریں گی۔

یاد رہے کہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی پشاور چلی گئی تھیں۔