سینئر بیورو کریٹ کو پی سی بی میں چیف آپریٹنگ آفیسر لگانے کا فیصلہ

سینئر بیورو کریٹ پی سی بی کا نیا چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سینئر بیورو کریٹ کو کرکٹ بورڈ کا سی ای او لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ متعلقہ سینئر بیورو کریٹ کئی ہفتوں سے پی سی بی میٹنگ میں بیٹھ رہے ہیں اور وہ اگلے ہفتے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اگلے چند دن میں ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے سی او او اس وقت وزیراعظم کی انتظامی ٹیم کا حصہ ہیں، نئے سی او او محسن نقوی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کے دور میں اسٹاف افسر تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سی او او پی سی بی سلمان نصیر کا تبادلہ پی ایس ایل میں کرکے نیا عہدہ تخلیق کیا جائے گا جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی جگہ ندیم خان لیں گے۔