قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے مطابق انہیں استعمال کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان نے کہا ہمارے لیے ترجیح ہمارا پاکستان ہے،ٹیسٹ میچ میں ٹیکنیک تبدیل کی تو سیریز جیت گئے،فخرزمان اور امام الحق نے ٹیم کیلئے ماضی میں بہت اچھا پرفارم کیا۔
نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملا،چیمپئنز ٹرافی کیلئے کھلاڑی تیارکرنے ہیں،بابراعظم ،شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پاکستان کے سپراسٹار ہیں۔
انہی کھلاڑیوں کی بدولت پچھلے 3،4 سال میں کامیابیاں ملیں،ہماری ٹیم میں سب کھلاڑی کپتان ہیں۔