پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے سابق افسر سلیم خان کو سپریم کورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کر دیا گیا۔
ججز کمیٹی نے سلیم خان کی بطور رجسٹرار سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دیدی ہے۔
نئے رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی تقرری 7 نومبر 2024 سے کی گئی ہے۔
نئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی تقرری کنٹریکٹ کی بنیاد پر 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔