قومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا کی تاریخ میں40ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں کارروائی کرتے ہوئے 20ارب روپے کی ریکوری کا دعویٰ کیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کی پبلک اکاؤنٹس کےا جلاس میں سرکاری افسروں کی نوک جھونک اور ایک دوسرے پرالزامات عائد کئے گئے, اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے نے کہا کہ تینوں محکموں کو بدعنوانی میں ملوث ایکسین اور ایس ڈی اوز سمیت تمام افسران کو تین دن کے اندر معطل کرنے اور
سپیکر نے انکشاف کیا کہ اس کیس میں نیب نے50فیصد یعنی تقریباً 20 ارب روپے کی ریکوری کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ نیب بدعنوانی کے اس سکینڈل میں 99فیصد ریکوری کرے گا، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا کہ محکمے کی جانب سے انکوائری شروع کردی گئی ہے اور2019سے 2024تک اس معاملے سے منسلک 7 افراد کو ابتدائی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو صوبہ کے 36اضلاع میں مذکورہ سرکاری اکاؤنٹس کے سپیشل آڈٹ کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔