404

شہریوں سے موبائل فون چھیننے والا گروہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فون چھیننے میں ملوث 2 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیاملزموں نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 5 موبائل فون اوروارداتوں میں استعما ل ہونے والا اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیاگزشتہ روز ابوبکر جہانزیب نامی شخص سے مسلح رہزنوں نے ہشتنگری رامپورہ گیٹ میں نے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون چھینا تھا ۔

جس کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کی ہدایت پرایس ایچ او ہشتنگری اشفاق خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے دو ملزموں عارف ولد عظیم اور عثمان ولد علاو الدین ساکنان جہانگیر پورہ پشاور کو گرفتار کر لیا جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 5 عدد سرقہ شدہ موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔