77

امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر کی ٹرمپ سے ملاقات

واشنگٹن۔امریکا میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کی ،جس میں ڈاکٹر اسد مجید خان نے صدر ٹرمپ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز امریکہ میں نئے تعینات ہونے والے پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے امریکی صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں ۔ملاقات کے دوارن ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی قیادت کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔اس موقع پر امریکی صدر نے بھی پاکستانی قیادت کے لئے نیک خواہشات کا ا ظہار کیا ۔