485

خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کی عدالت بھی ختم

پشاور۔خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کے ختم کیے جانے کے بعد احتساب کمیشن کی عدالت بھی ختم کردی گئی اور تمام کیسز اینٹی کرپشن کی عدالت میں منتقل کردئیے گئے۔احتساب کمیشن کی عدالت کے 28ریفرنسز اینٹی کرپشن کی عدالت کو منتقل کر دئیے گئے۔

جبکہ دوسری جانب احتساب کمیشن نے 1100کیسز بھی محکمہ اینٹی کرپشن کو ارسال کیے ہیں۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے 2013میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے احتساب کمیشن بنایا تھا جسے 2018میں ختم کر دیا گیا ۔