209

ترکی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 103غیرملکی گرفتار 

انقرہ ۔ترکی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش میں پاکستانیوں سمیت 103 غیر ملکیوں کوگرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہونے والے 103 غیر ملکیوں کو ضلع ارتوین سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ 103 پاکستانیوں اور افغانیوں جن میں بچے بھی شامل ہیں کو دو ٹرکوں میں بٹھا کر ایران سے ترکی لانے والے ایجنٹ انھیں ارتوین چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

جنڈار مری کی ٹیمیں سٹکو ں کے کنارے اور سرنگوں میں بیٹھے ہوئے ان غیر ملکیوں کوگاڑیوں میں بٹھا کر جنڈار مری کے دفتر لے گئیں ۔ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انھیں غیر ملکیوں کے دفتر میں پہنچا دیا گیا ہے ۔