231

پشاور میں غیر رجسٹرڈ افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقوں بھٹوں میں چھپے جرائم پیشہ و غیررجسٹرڈ افغانیوں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اس ضمن میں گزشتہ روز سی سی پی او کی ہدایت پر تھانہ انقلاب میں ایس ایچ او عمران خان کی زیر صدارت پی ایل سی ممبران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھٹہ خشت مالکان اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بتایاگیا ہے کہ عرصہ دراز سے بھٹوں میں جرائم پیشہ اور غیر رجسٹرڈ افغانی چھپے ہیں جو کئی بار وارداتوں میں ملوث بھی پائے گئے ہیں لہٰذا اب بھٹوں میں رہائش پذیر افغانیوں کی رجسٹریشن بھی کرائی جائے گی ۔

جبکہ منشیات فروشوں کیخلاف بھی بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر افغانیوں اور دیگر رہائش پذیر مزدوروں کا ریکارڈ اکٹھا کیاجائیگا جس کے بعد جرائم میں ملوث مزدوروں ٗ افغانیوں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کیاجائیگا ایس ایچ او نے بتایاکہ مالکان پر زورد یاگیا ہے کہ آئندہ وہ بھی اشتہار ی مجرم کو پنا ہ نہ دیں بصور ت دیگران کیخلاف کاروائی کی جائیگی ۔