498

درال خوڑ کی بجلی وفاق کو فروخت کرنیکی راہ ہموار

پشاور۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے پیداہونے والی بجلی قومی گرڈ میں شامل کرانے کے حوالہ سے اہم کامیابی حاصل کرلی ہے اس سلسلہ میں جلد ہی معاہدہ پر دستخط ہوجائیں گے جس کے بعدپہلے مرحلہ میں درال خوڑ کی 36.6میگا واٹ بجلی وفاق کو فروخت کرنے کی راہ ہموارہوجائے گی جس سے صوبہ کو کروڑں کی اضافی آمدن ہوسکے گی اس سلسلہ میں صوبائی حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔

اس سلسلہ میں اسلام آبادمیں این ٹی ڈی سی ،این پی سی سی ،پیڈو ،سی پی پی اے کے مشاورتی اجلاس میں تفصیل سے غور کی گیا صوبائی مشیر توانائی حمایت اللہ خا ن نے خیبرپختونخوا کی نمائندگی کی گیارہ مارچ کو ہونے والے اس اجلاس میں اس امر پراتفاق کیاگیاکہ پہلے مرحلہ میں درال خوڑ سے پیدا ہونے والی بجلی وفاق خریدے گا اس سلسلہ میں صوبہ کو اختیارحاصل ہوگاکہ وہ جب چاہے معاہدہ سے نکل سکتاہے اورجب چاہے دوبارہ معاہدہ کاحصہ بن سکتاہے معاہدہ کے نکات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جس پر اگلے ماہ کے پہلے ہفتہ میں دستخط کاامکان ہے ۔

واضح رہے کہ صوبہ کے چار پن بجلی کے منصوبے مکمل ہونے کے باوجودہ وفاق صوبہ کے اپنے وسائل سے پیداہونے والی 74میگاواٹ بجلی خریدنے سے گریزاں تھا جس سے صوبہ کہ سالانہ اربوں کانقصان ہورہاتھا مذکورہ معاہدہ ہونے سے اب صوبہ کو سالانہ اربوں کی اضافی آمدن کی راہ ہموار ہوسکے گی ۔