557

سول ڈیفنس کی خدمات پی ڈی ایم اے کے حوالے

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے اضلاع کی سطح پر سول ڈیفنس کی خدمات صوبائی ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ ریلیف کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق سول ڈیفنس کی خدمات پی ڈی ایم اے کے حوالے کرنے کے بعد اس کے لئے ایس او پیز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق سول ڈیفنس کے اہلکار اضلاع کی سطح پر کسی بھی قدرتی آفت یا ایمرجنسی کے دوران یا اس کے بعد متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر یا ڈسٹرکٹ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس کے لئے وسائل پی ڈی ایم اے فراہم کرے گی۔

ایس او پیز کے مطابق سول ڈیفنس کا ڈائریکٹریٹ سٹاف کے سروس امور طے کرے گا اسی طرح رضا کاروں کی تربیت کا اہتمام پی ڈی ایم اے کے زیر انتظام کیا جائے گا جبکہ پی ڈی ایم اے اور ڈائریکٹریٹ آف سول ڈیفنس مشترکہ طور پر رضا کاروں اور سٹاف کی تربیت وغیرہ کی نگرانی کریں گے۔