516

پشاور یونیورسٹی میں سائنس جرنلزم ایکسپو

پشاور۔ سائنس جرنلزم سوسائٹی آف پاکستان نے پشاور یونیورسٹی میں سائنس جرنلزم ایکسپو کا اہتمام کیا ‘ ارگنائزنگ کمیٹی آصف خان ترک اور امیر معاویہ پر مشتمل تھی ‘ ایکسپو کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کامران بنگش نے کیا تقریب میں پیوٹا کے صدر ڈاکٹر قاضی فضل ناصر ڈاکٹر اقبال اور محبوب فزیو تھراپی انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین محبوب ‘ہوم اکنامکس کی پرنسپل ڈاکٹر فرحت شہزاد نے بھی شرکت کی۔

ایکسپو میں پشاور یونیورسٹی ‘انجینئرنگ یونیورسٹی ‘ اسلامیہ کالج یونیورسٹی ‘پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پروستیٹگ اینڈ آرکیٹک سائنسز خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن پشاور میڈیکل کالج نیشنل بک فاؤنڈیشن ہوم اکنامکس کالج محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور الفا انڈسٹری نے سٹال لگائے تھے ایکسپومیں طلباء و طالبات نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔