243

قلعہ عبداللہ میں دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ: سپینہ غنڈی میں ہونے والے دھماکے میں مقامی قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی اور ان کے 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے سپینہ غنڈی میں ہونے والے دھماکے میں مقامی قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو گلستان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز حکام کاکہنا ہے کہ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جب کہ  گاڑی میں سوار قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی اور ان کے 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، پولیس اور لیویز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔